بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

قادیانی کے ذبیحہ کا حکم / بچوں کو مسجد لے جانے اور بالغین کے ساتھ صف میں کھڑا کرنے کا حکم


سوال

كيا فرماتےہیں علمائے دين و مفتيانِ شرعِ متين اس مسئلہ كے 

1۔قاديانيوں كا ذبیحہ مسلمانوں كےليے حلال ہےيا حرام؟

2۔ نمازِ جمعہ يا عيدين پر لوگ چھوٹے بچوں کو ساتھ لاتے ہیں، اور نماز کے وقت پھر صفوں میں کھڑے ہوتے ہیں، اس طرح نماز میں کراہت یا نہیں؟

جواب

1۔ قادیانیوں کا ذبیحہ ایک مسلمان کے لیے حلال نہیں ہے، کیوں کہ قادیانی باتفاق علماء اسلام مرتد ہیں، اوراہلِ کتاب سے بد تر ہیں، کیوں کہ اہلِ کتاب کی ملت کا اسلام اعتراف کرتا ہے، اور مرتدین کی ملت کا اسلام اعتراف نہیں کرتا۔

2۔ حکم تو یہی ہے کہ بچوں کو بالغین کے ساتھ نہیں کھڑا  کرنا چاہیے، اور اس حکم پر عمل نہ کرنے سے سنت کی خلاف ورزی ضرور ہے، البتہ کراہت کا قول کتبِ فقہ میں موجود نہیں۔

اصول تو یہ ہے کہ چھوٹے بچوں کو مساجد میں لانا ہی نہیں چاہیے۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

احقر ولی حسن عفی عنہ 

26 ذو الحجہ 1381ھ 


فتویٰ نمبر : 138112300014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں