بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

نکاح سے پہلے آپس میں گفتگو کا حکم


سوال

میں اپنے ماموں کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتا ہوں۔ نکاح کا ارادہ رکھتے ہوئے کیا نکاح سے پہلے اس سے بات کر سکتا ہوں یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ کزن (مثلاً ماموں کی بیٹی) شرعاً نامحرم ہے، اور نامحرم عورت سے بلا ضرورت گفتگو  کرنا ناجائز ہے۔ محض منگنی یا ارادۂ نکاح سے نکاح منعقد نہیں ہوتا، اس لیے صورتِ مسئولہ میں نکاح سے پہلے آپس میں بات چیت کرنا شرعاً جائز نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ولايكلم الأجنبية إلا عجوزاً عطست أو سلّمت فيشمتها و يرد السلام عليها، وإلا لا. انتهى.(قوله: وإلا لا) أي وإلا تكن عجوزاً بل شابةً لايشمّتها، ولايرد السلام بلسانه. قال في الخانية: وكذا الرجل مع المرأة إذا التقيا يسلّم الرجل أولاً، وإذا سلّمت المرأة الأجنبية على رجل إن كانت عجوزاً ردّ الرجل عليها السلام بلسانه بصوت تسمع، وإن كانت شابةً ردّ عليها في نفسه، وكذا الرجل إذا سلّم على امرأة أجنبية، فالجواب فيه على العكس. اه ".

(كتاب الحظر والاباحة، فصل في النظر والمس، ج:6، ص:369، ط:دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144707100087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں