بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت آدم علیہ السلام کی بیٹی قلیما کا ہابیل کے قتل کے بعد کیا ہوا؟


سوال

حضرت آدم علیہ السلام کی بیٹی قلیما کا ہابیل کے قتل کے بعد  کیا ہو ا؟

جواب

ہابیل کے قتل کے بعد حضرت آدم علیہ السلام کی مذکورہ بیٹی کا کیا انجام ہوا؟ اور قابیل کی شادی اس سے ہوئی یا نہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جاننا شریعت میں امور مقصودہ میں سے نہیں ہے، یعنی دین و دنیا کی کوئی منفعتِ مقصودہ ان کے جان لینے پر  موقوف نہیں ہے، ایسے امور کی تلاش و جستجو کرنا ”لایعنی“ کاموں میں مشغول ہونا ہے، لہذا بموجب حدیث ”انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ بے فائدہ باتوں کو چھوڑدے“ اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ 

سنن الترمذی: 

"عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "‌من ‌حسن ‌إسلام المرء تركه ما لا يعنيه."

ترجمہ:”آدمی كے اسلام كي خوبيوں ميں سے يه هے كه وه بے فائده كام چھوڑدے۔“

(أبواب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب ما جاء في قلة الكلام،ج:4، ص:354، ط:دار الرسالة)

فتح باب العناية  ميں هے:

"والحاصل: أن الكلام إما مستحب كالأذكار، وإماحرام كالكذب والغيبة والنميمة، وإما مباح كضروريات الإنسان من قوله: قم واقعد ونحو ذلك. وأما ما لا يعنيه فتركه مستحب لقوله عليه الصلاة والسلام: «إن من حسن (إسلام) المرء تركه ما لا يعينه."

(كتاب الكراهية، ‌أمور الفطرة، :ج3، ص:42، ط:دارارقم)

فقط والله اعلم


فتویٰ نمبر : 144710101048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں