بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پرانی کرنسی کے عوض نئی کرنسی لینے کاحکم


سوال

پرانے نوٹ کے بدلے نیا نوٹ لینے پر منافع لینا کیسا ہے؟  1000 کی کرنسی 1400کی ملتی ہے، اس کی خرید و فروخت کیسی ہے؟

جواب

نوٹ یا سکے جوایک ملک کے ہوتے ہیں اورایک ہی قسم کی مالیت رکھتے ہیں اگرچہ پرانےاورنئےہوں ان کاآپس میں تبادلہ مساوی طور پر ہاتھ  در ہاتھ جائزہے، کمی زیادتی کے ساتھ  تبادلہ سود ہونے کی وجہ سے ناجائزہے، لہٰذا ایک ہزار روپے کے نئے نوٹ 1400 میں فروخت کرنا اور انہیں خریدنا ناجائز اور سود ہے۔

اگر ایسا عقد کرنا ضروری ہو تو جواز کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ نئے نوٹ دینے والا شخص 1000 روپے مالیت کے نوٹوں کے ساتھ ملاکر ایک ہی عقد میں کوئی اور چیز بھی فروخت کرے، مثلاً: ایک قلم ساتھ رکھ دے، چناں چہ ایک ہزار روپے کے عوض ایک ہزار روپے ہوجائیں گے، اور اضافی رقم قلم کے عوض ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203274

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں