بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پب جی کے لیول ہاٹ سپرنگ میں اللہ کا نام


سوال

پب جی میں ایک لیول   "ہاٹ سپرنگ "  میں اللہ کا نام ہے یا نہیں؟  اس بارے میں رہنمائی فرمائیں!

جواب

پب جی گیم کھیلنے کا شرعی حکم یہ ہے کہ یہ گیم متعدد غیر شرعی امور پر مبنی ہے؛  لہذا یہ گیم کھیلنا جائز نہیں ہے۔  اور  جب یہ گیم کھیلنا جائز نہیں ہے تو اس کے کون سے لیول میں کیا ہے، یہ جاننے کے لیے بھی اسے کھیلنا جائز نہیں ہے، اور   اس غرض سے اسے دیکھنا بھی کسی کے لیے روا نہیں  ہے؛ لہٰذا پب جی گیم کے مذکورہ لیول میں اللہ کا نام ہے یا نہیں، اس بارے میں ہمیں علم نہیں ہے۔ اور اب تک پب جی گیم یا اس کے علاوہ دیگر گیمز  کے مفاسد  کے بیان پر مشتمل  جتنے بھی فتاویٰ جاری کیے گئے ہیں، وہ سائلین کی طرف سے وضاحت، اور ان کے متواتر بیان  کی روشنی میں جاری کیے گئے ہیں، اور   مفتی کی ذمہ داری یہی ہے کہ  جیسا سوال کیا جاتا ہے وہ اسی کے مطابق جواب دیتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201841

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں