بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پوتا، پوتی اور نواسہ یا نواسی کو زکوٰۃ دینا


سوال

کیا نانا اپنے نواسے نواسیوں  کو یا دادا اپنے پوتے پوتیوں کوزکوة کی  رقم دے سکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اپنے اصول (والدین، دادا، دادی، نانا، نانی وغیرہ) وفروع (اولاد، اور ان کی نسل یعنی پوتا، پوتی، نواسہ، نواسی وغیرہ) کو اور اسی طرح میاں بیوی کا ایک دوسرے کو زکات دینا جائز نہیں ہے؛  لہذا  کسی شخص  کے لیے اپنے نواسے، نواسیوں  یا پوتے اور پوتیوں کو  زکات دینا جائز نہیں ہے، اس سے زکات ادا نہیں ہوگی۔

بدائع الصنائع  (2 / 50):

"ويجوز دفع الزكاة إلى من سوى الوالدين والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم؛ لانقطاع منافع الأملاك بينهم".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201313

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں