بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پائی نیٹ ورک (PI network) سے پیسے کمانے کا حکم


سوال

پائی نیٹ ورک (PI network) سے پیسے کمانا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

پائی نیٹ ورک (PI network) کے سرمایہ کاری کرنے کا مکمل طریقہ کار ہمارے علم میں نہیں ہے، مکمل طریقہ کار معلوم ہونے پر ہی اس بارے میں حتمی حکم بتایا جاسکتا ہے۔

البتہ ہماری معلومات کے مطابق  پی آئی نیٹ ورک (PI network) ’’بٹ کوئن‘‘ کی طرح کی ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے، اور کرپٹو کرنسی کے بارے میں فتوی یہ ہے کہ ’’کرپٹو کرنسی‘‘   کا معاملہ تاحال مشکوک اور زیر تحقیق ہے؛ لہٰذا جب تک مستند مفتیانِ کرام کی طرف سے بالاتفاق اس کے جواز یا عدمِ جواز کا فتوی نہ دیا جائے، اس وقت تک اس کی مائننگ، ٹریڈنگ  اور اس کے ذریعے خرید و فروخت سے اجتناب کیا جائے، چاہے اسے قانونی حیثیت بھی حاصل کیوں نہ ہوجائے۔

یہ بھی ملحوظ رہے کہ جامعہ کے مفتیانِ کرام کی طرف سے کافی عرصے سے اس کرنسی کی مختلف حیثیتوں پر غور و خوض جاری ہے، اس کرنسی کی ایجاد و بناوٹ اور مائننگ سمیت دیگر فنی اعتبارات سے بھی اس کا جائزہ لیا گیا ہے، لیکن تاحال اسے کرنسی یا باقاعدہ مال قرار دے کر اس کے ذریعے  خرید و فروخت کے جواز پر اطمینان نہیں ہواہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ پی آئی نیٹ ورک (PI network) میں سرمایہ کاری کرکے پیسے کمانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201220

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں