بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں دانتوں سے پیپ نکلنا


سوال

 روزے  کی حالت میں اگر کسی کو دانتوں میں سے مسلسل پیپ نکلتا رہے تو کیا اس کا روزہ فاسد ہوجائے گا، اُس کے لیے کیا حکم ہے?

جواب

*اگر پیپ حلق تک ہی رہا،  پیٹ تک نہیں پہنچا تو روزہ بہرحال نہ ٹوٹے گا خواہ پیپ کم ہو یا زیادہ۔

* اگر پیپ پیٹ میں پہنچ جائے اور اس کا مزہ (ذائقہ) بھی محسوس ہو تو بہرحال روزہ ٹوٹ جائے گا۔

* اگر پیٹ میں پہنچ جائے، لیکن ذائقہ محسوس نہ ہو تو پیپ مغلوب ہونے کی صورت میں روزہ نہ ٹوٹے گا، ورنہ یعنی اگر پیپ تھوک پر غالب یا برابر ہو تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 396):
"(أو خرج الدم من بين أسنانه ودخل حلقه) يعني ولم يصل إلى جوفه أما إذا وصل فإن غلب الدم أو تساويا فسد وإلا لا إلا إذا وجد طعمه بزازية واستحسنه المصنف وهو ما عليه الأكثر وسيجيء". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109201899

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں