بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پسند کی شادی کے لیے وظیفہ


سوال

 میں ایک  خاص جگہ پر  شادی کرنا چاہتا ہوں اور میرا لڑکی اور اسکے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں نہ کوئی اور لنک ہے میں چاہتا ہوں میرا رشتہ اسی جگہ ہو جائے جہاں میں چاہتا ہوں اس حوالے سے وظیفہ یا دعا بتا دیں اور بتا دیں کتنی مدت تک کرنا پڑے گا ۔ 

جواب

عموماً پسند کی شادی میں وقتی جذبات محرک بنتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ ان جذبات اور پسندیدگی میں کمی آنے لگتی ہے، نتیجۃ ایسی شادیاں ناکام ہوجاتی ہیں اورعلیحدگی کی نوبت آجاتی ہے، جب کہ اس کے مقابلے میں خاندانوں اوررشتوں کی جانچ پرکھ کا تجربہ رکھنے والے والدین اورخاندان کے بزرگوں کے کرائے ہوئے رشتے زیادہ پائیدارثابت ہوتے ہیں۔  اوربالعموم شریف گھرانوں کا یہی طریقہ کارہے، ایسے رشتوں میں وقتی ناپسندیدگی عموماً  گہری پسند میں بدل جایا کرتی ہے؛ اس لیے مسلمان بچوں اوربچیوں کوچاہیے کہ وہ  اپنے ذمہ کوئی بوجھ اٹھانےکے بجائے اپنےبڑوں پراعتماد کریں،  ان کی رضامندی کے بغیر کوئی قدم نہ اٹھائیں۔

البتہ عاقل بالغ مرد اورعورت کو شریعت نے یہ حق دیاہے کہ اپنی پسند اورمرضی سے نکاح کرے ؛ اس لیے والدین  کو چاہیے کہ وہ اولاد کی چاہت معلوم کرکے اس کا لحاظ رکھیں ۔بہرحال والدین کو مناسب طریقے سے اپنی چاہت بتانے کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا واستخارہ جاری رکھیں،  اور  "یَا وَدُودُ "  کثرت سے پڑھیں اور فرض نمازوں کے بعد درج ذیل دعا مانگا کریں:

"[رَبِّ ‌إِنِّي ‌لِما ‌أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِير]."(القصص:۲۴)

ترجمہ:"اے میرے رب (اس وقت ) جو نعمت بھی آپ مجھ کو بھیج دیں میں اس کا سخت حاجت مند ہوں ۔"

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144311102124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں