بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پری شے نام رکھنا


سوال

بچی کا نام پریشے رکھ سکتے ہیں کیا ؟ پری کا مطلب مبہم سا ہے تو کیا معنی کو دیکھتے ہوئے یہ نام رکھنے میں کوئی مسئلہ تو نہیں ؟

جواب

پریشے، بظاہر "پری" اور "شے" کا مرکب ہے، جس کے معنی ہیں "پری جیسی چیز" اور پری"  فارسی زبان کا لفظ ہے ، جس کامعنی ہے جنات  کی جنس میں سے خوب صورت عورت۔(فیروزاللغات،فارسی اردو،ص:178، ط:فیروز سنز)۔

یہ نام رکھنا فی نفسہٖ  جائز تو ہے، البتہ اس کے بجائے صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے، ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں  سے بھی  آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(کتاب الکراہیۃ ، باب ثانی و عشرون ج نمبر ۵ ص نمبر ۳۶۲،دار الفکر)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں