بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پریشانیوں اور رزق میں تنگی کا حل


سوال

مشکلات، رزق میں تنگی ہے، کوئی وظیفہ بتا دیں!

جواب

پریشانیوں اورمصائب کا حل  اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا ہے، اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ و استغفار کے ذریعے  متوجہ ہوں   اور  اپنے مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیجیے،  اور اللہ تعالیٰ کو اپنے مسائل کے حل کا وکیل بنادیجیے، اللہ تعالیٰ کبھی آپ کا سہارا نہیں چھوڑیں گے۔

پریشانیوں کے حل اور رزق میں برکت کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کیجیے:

 اگر نمازوں کی پابندی نہیں ہے تو پنج وقتہ نماز   کا اہتمام کیجیے،   نمازوں کے بعد دعائیں بھی کیجیے اور استغفارکی کثرت کریں،  نیز درج ذیل اعمال کا اہتمام کریں:

1۔   سورہ واقعہ اور سورہ طارق فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ پڑھنےکا اہتمام کریں۔

2۔   فجر  کی نماز کے بعد ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق کی تنگی ختم ہو جائے گی:

 اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشوري)

3۔۔   ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

نیز  حسبِ توفیق صدقہ نکالنے کا معمول بنالیجیے، اگر پہلے سے معمول ہے تو اسے جاری رکھیے، اور بہتر یہ ہے کہ صدقہ یا تو دینی طلبہ پر خرچ کیجیے، یا اپنے قریبی غریب رشتہ داروں  پر، ان شاء اللہ، اللہ رب العزت آپ کے مسائل حل فرمادیں گے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں