
اگر بازو ٹوٹا ہوا ہےاور اس کے اوپر پلاسٹر یا پٹی بندھی ہوئی ہے اور احتلام ہو جائے تو ایسا مریض غسل کس طرح کرے گا؟برائے کرم راہ نمائی فرما دیں۔
صورتِ مسئولہ میں پلاسٹرجس عضو پر بندھا ہوا ہو، اس پر پلاسٹک باندھ کربقیہ اعضاء دھولیے جائیں،آخر میں پلاسٹک ہٹانے کے بعد ہاتھ بھگوکر پلاسٹر پر مسح کرلیا جائے غسل واجب ادا ہو جائے گا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(ويجوز) أي يصح مسحها (ولو شدت بلا وضوء) وغسل دفعا للحرج (ويترك) المسح كالغسل (إن ضر وإلا لا) يترك (وهو) أي مسحها (مشروط بالعجز عن مسح) نفس الموضع (فإن قدر عليه فلا مسح) عليها. والحاصل لزوم غسل المحل ولو بماء حار، فإن ضر مسحه، فإن ضر مسحها، فإن ضرّ سقط أصلًا."
(كتاب الطهارة، باب التيمم، مطلب في نواقض المسح، ج:1، ص:280، ط: ايج ايم سعيد)
فقط والله اعلم
فتویٰ نمبر : 144605101943
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن