بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ذو الحجة 1446ھ 23 جون 2025 ء

دارالافتاء

 

پاکستان میں عرفہ کا دن کون سی تاریخ کو ہے؟


سوال

پاکستان میں عرفہ کا دن کون سی تاریخ کوہے ؟

جواب

واضح رہے کہ9ذوالحجہ کا دن  "یوم عرفہ" کہلاتا ہے،اوریوم عرفہ  ہر ملک کی اپنی  چاند کی تاریخ کے اعتبار سے ہوتا ہے،اگرچہ اس دن سعودی عرب میں یوم عرفہ نہ ہو۔

پاکستان میں امسال( 2025) میں عرفہ کادن 9 ذوالحجہ 1446 بروز جمعہ بمطابق 6جون 2025 کو ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"اعلم أن نفس اختلاف المطالع لا نزاع فيه بمعنى أنه قد يكون بين البلدتين بعد بحيث يطلع الهلال له ليلة كذا في إحدى البلدتين دون الأخرى...وإنما الخلاف في اعتبار اختلاف المطالع بمعنى أنه هل يجب على كل قوم اعتبار مطلعهم، ولا يلزم أحد العمل بمطلع غيره أم لا يعتبر اختلافها بل يجب العمل بالأسبق رؤية حتى لو رئي في المشرق ليلة الجمعة، وفي المغرب ليلة السبت وجب على أهل المغرب العمل بما رآه أهل المشرق، فقيل بالأول واعتمده الزيلعي وصاحب الفيض، وهو الصحيح عند الشافعية... وظاهر الرواية الثاني وهو المعتمد عندنا وعند المالكية والحنابلة... 

[تنبيه] يفهم من كلامهم في كتاب الحج أن اختلاف المطالع فيه معتبر فلا يلزمهم شيء لو ظهر أنه رئي في بلدة أخرى قبلهم بيوم وهل يقال كذلك في حق الأضحية لغير الحجاج؟ لم أره والظاهر نعم؛ لأن اختلاف المطالع إنما لم يعتبر في الصوم لتعلقه بمطلق الرؤية."

(کتاب الصوم، ج: 2، ص: 394، ط: دار الفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144612100639

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں