Pak Qatar Family takaful پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کو آپ کس طرح دیکھتے ہو؟
کسی بھی قسم کی بیمہ (انشورنس) پالیسی ، سود اور قمار (جوا) کا مرکب ومجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اور مروجہ انشورنس کے متبادل کے طور پر بعض ادارے جو ”تکافل“ کے عنوان سے نظام چلارہے ہیں ، وہ بھی شرعی تقاضے پورے نہ کرنے کی وجہ سے ناجائز ہے؛ لہذا کسی بھی مروجہ تکافل کمپنی کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ کرنا اور اس کا ممبر بننا شرعاً جائز نہیں ہے، اور اگر معاملہ کرلیا ہوتو ختم کروالیا جائے، نیز تکافل کمپنی سے صرف اصل رقم وصول کی جاسکتی ہے، زائد وصول ہی نہ کی جائے، اور اگر وصول کرلی ہو تو اس زائد رقم کو بغیر ثواب کی نیت کے غرباء اور فقراء میں تقسیم کردیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :
تکافل ماڈل اور اس کی شرعی خرابیاں
فتوی نمبر : 144211200567
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن