بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پہلی اذان ہوتے ہی نماز پڑھنے کا حکم


سوال

اگر ہم پہلی اذان کے سا تھ نماز پڑھ لیں تو صحیح ہے؟

جواب

محلے میں پہلی اذان شروع ہوتے ہی نماز پڑھنے کی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ وقت داخل ہونے کے بعد اگر نماز پڑھی جائے تو نماز ادا ہوجاتی ہے چاہے اذان ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو، البتہ بالغ مردوں کے لیے مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم ہے، اور بلا عذر مسجد کی جماعت کا انتظار کیے بغیر وقت داخل ہوتے ہی گھر میں نماز پڑھنا درست نہیں ہے، اگرچہ نماز اس صورت میں بھی ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201355

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں