بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کے لیے لوہے کی انگوٹھی پہننے کا حکم


سوال

عورتوں کے لیے لوہے کی انگوٹھی اور چوڑیاں پہننا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ خواتین ہر دھات کا زیور استعمال کرسکتی ہیں، لوہا، اسٹیل، تانبا، پلاسٹک، کانچ، غرض ہر دھات کا زیور استعمال کرنا خواتین کے لیے درست ہے، البتہ انگوٹھی صرف سونے اور چاندی کی جائز ہے، ان دونوں دھاتوں کے علاوہ انگوٹھی پہننا خواتین کے لیے بھی مکروہ ہے، کیوں کہ اس کے بارے میں احادیث مبارکہ میں وعید آئی ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"والتختم بالذهب حرام في الصحيح، كذا في الوجيز للكردري.

وفي الخجندي التختم بالحديد والصفر والنحاس والرصاص ‌مكروه ‌للرجال ‌والنساء جميعا، وأما العقيق ففي التختم به اختلاف المشايخ."

(كتاب الكراهية، ج:5، ص:335، ط:دارالفكر)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144702100981

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں