بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آن لائن ایڈ پر کلک کرکے پیسے کمانا


سوال

آن لائن کیش کمانا کیسا ہے؟ 1000 روپے invest کیا ہے، مجھے روزانہ اپنا data استعمال کر کے 5 ads دیکھنے ہوتے هيں اور بدلے میں 1 ہفتے بعد 1390 روپے ملیں گے یعنی 1 ہفتے میں 390 کمائے. کیا یہ سود کے زمرے میں آتا؟

جواب

آپ اگر متعلقہ کمپنی کی تفصیل  بتاکر جواب معلوم کرتے تھے تو اس صورت میں اس کمپنی کے کام کا شرعی حکم حتمی طور پر بتایا جاسکتا ہے، تاہم جس قدر آپ نے سوال میں صورت لکھی ہے اس کے مطابق  مذکورہ  طریقہ سے پیسے کمانا جائز نہیں ہے، اس میں درج ذیل خرابیاں پائی جاتی ہیں:

1۔۔   اس میں ایسے لوگ  پراڈکٹ کے اشتہارات کو دیکھتے ہیں جن کایہ چیزیں لینے کا کوئی ارادہ ہی نہیں، بائع کو ایسے دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ دکھانا جو کہ کسی طرح بھی خریدار نہیں، یہ بیچنے والے کے ساتھ  ایک قسم کا دھوکا ہے۔

2۔ اس میں کلک کرنے والا ایک ہی شخص کئی بار کلک کرتا ہے،  جس سے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اشتہار دیکھنے والے بہت سے لوگ ہیں، جس سے اشتہار دینے والوں کی ریٹنگ بڑھتی ہے، حالاں کہ یہ بات بھی خلاف واقعہ اور دھوکا دہی ہے۔

3۔۔ نیز ایڈ پر کلک ایسی چیز نہیں ہے جس منفعت مقصودہ ہے، اس لیے یہ اجارہ صحیح نہیں ہے۔

4۔۔  اگر ان اشتہارات میں جان دار کی تصاویر یا خواتین کے تصاویر بھی ہوں تو یہ اس پر مستزاد قباحت ہے۔

5۔۔  نیز ایک ہزار روپے انویسمنٹ کرکے متعینہ طور پر ایک ہفتہ میں 390 روپے کا نفع مل رہا ہے،  جب کہ شرعاً اس طرح کی انویسمنٹ ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200871

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں