بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 محرم 1448ھ 26 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

آفس میں جان دار کی تصویر لگانا کیسا ہے؟


سوال

آفس میں  قائداعظم اور علامہ اقبال کی تصویر لگانا کیسا ہے ؟آفس سکول کا ہے۔ 

جواب

حدیث شریف  میں ہے کہ  جہاں پر جان دار کی تصویر  ہوتی ہے وہاں  رحمت کے فرشتے نہیں آتے،  لہذا بلاضرورت کسی بھی جان دار کی تصویر آفس میں لگانا جائز نہیں  ہے۔ 

سنن ابن ماجه (2/ 1203):

"عن أبي طلحة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لاتدخل الملائكة بيتًا فيه كلب، و لا صورة»."

فقط واللہ أعلم


فتویٰ نمبر : 144207201243

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں