نمیرہ نام رکھنا کیسا ہے؟ نميرا نام کا مطلب کیا ہے؟
" نُمَیْرَه" (ہا کے ساتھ) نُمَیْر کا مؤنث ہے، جب کہ نُمَیْر ، نَمِيْرُ کی تصغیر ہے، اور نَمِيْرُکے معنی ہیں : ہضم ہونے والا پانی ، خواہ میٹھا ہو یا نہ ہو، یا میٹھا اور خوش گوار پانی ، پاکیزہ نسب، نیز عرب کے ایک پہاڑ کا نام بھی " نُمَیْرَه"ہے۔
" نَمِرُ ونَمِيْرُ: الزاكِي من الماءِ، والنَّمِرُ من الحَسَبِ، والكثيرُ، نَمِرُ من الماءِ: الناجِعُ، عَذْباً كان أو غيرَ عَذْبٍ. نُمَيْرَةُ بَيْدانَ: جَبلٌ، أو هَضْبَةٌ بينَ نَجْدٍ والبَصْرَةِ، أو هَضْبَتَانِ قُرْبَ الحَوْأبِ، وهُما نُمَيْرَتانِ."
(المعجم الوسيط، المادة: ن ، م ، ر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200096
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن