بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نان کسٹم گاڑیوں کا کاروبار کرنا


سوال

 نان کسٹم گاڑیوں کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں  مذکورہ  کاروبار  فی نفسہ جائز  ہے  اور  اس  سے  حاصل  شدہ آمدنی حلال ہے، تاہم  رشوت  دینا  اور  جھوٹ بولنا جائز نہیں  اور  خطرے  میں پڑنا شرعاً پسندیدہ نہیں  ہے۔

 امداد الفتاوی  ( جدید مطول حاشیہ شبیر احمد القاسمی)  (جلد 9 صفحہ نمبر: 135)  میں  ہے:

’’سوال  (۲۴۹۶) :   قدیم  ۴/ ۱۵۲-    زید  انکم ٹیکس ادا کرنے  کی حیثیت  رکھتا  ہے، تاہم معافی کے خیال سے اپنے مالِ تجارت کو تشخیص کنندہ ٹیکس سے  چھپا کر اپنے کو  ناقابل ثابت کرتا ہے، آیا یہ فعل زید کا ازروئے شرع شریف کیسا ہے؟ بینوا توجروا!

الجواب: گناہ تو نہیں ؛ لیکن خطرہ میں پڑنا بھی شرعاً پسند نہیں ۔                                         ۱۸/ ربیع الاول ۱۳۳۱ھ(حوادث اول ص ۱۶).‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200121

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں