بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نوکری قرض مکان کے لیے وظیفہ


سوال

مجھے بہترین نوکری اور قرض کی ادائیگی کے لیے وظیفہ بتادیں ۔ہم کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اپنے گھر کے لیے وظیفہ بتادیں؟

جواب

پنج وقتہ  نمازوں کی پابندی اور استغفار کی کثرت کریں،  نیز فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ   کی روزی جہاں مقدر کی ہے، وہاں سے ضرور ملے گی، اور جہاں آپ کا رزق نہیں وہاں نوکری بھی نہیں ملے گی، اس لیے بندے کا کام جائز حدود میں رہ کر کوشش کرنا ہے، نتائج اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیں، اور عمومی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حلال و پاکیزہ اور بابرکت روزی میسر فرمائے،    اور جائز ذرائع سے روزی کے حصول کی کوشش بھی جاری رکھیے، نیز ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ"

اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ" ۔

 روزگار کے حصول کے لیے فجر کی نماز کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے طلوعِ  آفتاب سے قبل ستر مرتبہ سورۃ الشوری کی آیت نمبر   ۱۹ : ﴿اَللّٰهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِیْزَ﴾ کا ورد کریں اور پھر اشراق پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کریں۔

قرض، روز گار اور دیگر تمام پریشانیوں  سے نجات کے لیے درج ذیل درود شریف 4444 مرتبہ پڑھیں،  گھر والے مل کر ایک مجلس میں بھی پڑھ سکتے ہیں، مذکورہ تعداد میں یہ درود شریف پڑھنے کے بعد مسائل کے حل کی دعا کریں، ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ 

’’الَلّٰهُمَّ صَلِّ صَلَاةً كَامِلَةً وَسَلِّمْ سَلَامًا تَآمًّا عَلٰى سَیَّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ، صَلَاةً  تَنْحَلُّ بِهَا الْعُقَدُ وَ تَنْفَرِجُ بِهَا الْكُرَبُ وَتُقْضٰی بِهَا الْحَوَائِجُ وَ تُنَالُ بِهَا الرَّغَائِبُ وَحُسْنُ الْخَوَاتِيْمِ وَ یُسْتَسْقَی الْغَمَامُ بِوَجْهِهِ الْکَرِیْم وَ عَلٰى آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ فِيْ كُلِّ لَمْحَةٍ وَّ نَفَسٍ بِعَدَدِ كُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّكَ‘‘.

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن علي: أنه جاءه مكاتب فقال: إني عجزت عن كتابي فأعني قال: ألا أعلمك كلمات علمنيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم لو كان عليك مثل جبل كبير دينا أداه الله عنك. قل: «اللهم اكفني ‌بحلالك ‌عن ‌حرامك وأغنني بفضلك عمن سواك» . رواه الترمذي والبيهقي في الدعوات الكبير".

(مشكاة المصابيح، كتاب الدعوات، باب الدعوات في الأوقات، ج:2 / ص:756، ط: المكتب الإسلامي - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101442

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں