بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

نوحان نام رکھنا


سوال

بچے کا نام نوحان رکھنا کیسا ہے؟

جواب

اردو عربی لغت کی کی کتابوں میں مذکورہ نام کا معنیٰ ہمیں نہیں مل سکا،حضرت نوح علیہ السلام کے نام پر "نوح "نام رکھ لیاجائے،جوکہ نہ صرف جائز بلکہ باعث برکت اور فضیلت بھی ہے،باقی دار الافتاء بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر تحقیق شدہ اسلامی ناموں کی فہرست موجود ہے،وہاں سے کسی بامعنیٰ اچھے نام کا انتخاب کرلیں۔

تفسیر الدرالمنثور میں ہے:

"وكان اسم نوح السكن وإنما سمي نوح السكن لأن الناس بعد آدم سكنوا إليه فهو أبوهم وإنما ‌سمي ‌نوحا لأنه ناح على قومه ألف سنة إلا خمسين عاما يدعوهم إلى الله فإذا كفروا بكى وناح عليهم."

(سورة الاعراف، ج3، ص480،ط:دارالفكر)

فقط واللہ اعلم

 


فتویٰ نمبر : 144707100916

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں