بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نشال زہرہ نام رکھنا


سوال

میری بھتیجی کا نام نشال زہرہ ہے، کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

لفظ ’’نشّال ‘‘ (نون کا زبر، شین پر زبر اور تشدید )  ہے، اس کے معنی عربی زبان میں چور اور اچکے ( تیزی کے ساتھ اچکنے والا ) کے آتےہیں، یہ  نام رکھنا درست نہیں ہے ۔

لفظ  ’’زَهْرَه‘‘ ہے،اس کے معنی عربی زبان میں پھول، کلی، شگوفہ کے آتے ہیں، اور ایک لفظ ”زُهَرَه“ ہے،  یہ ایک ستارے کا نام ہے، اسی طرح ایک لفظ ”زَهْرَاء“ ہے،  اس کے معنی سفید بادل،  چمکتے اور سفید چہرے والی عورت،  مذکورہ تینوں طرح سے نام رکھنا درست ہے۔

تاج العروس من جواهر القاموس (30/ 493):

"النَّشّالُ، كشَدّادٍ: مَن يأْخُذُ حرفَ الجَرْدَقَةِ فيَغْمِسُهُ في القِدْرِ فيأْكُلُهُ دونَ أَصحابِه ، هذا هو الأَصلُ ، ثُمَّ أُطْلِقَ على المُخْتَلِسِ من اللُّصوصِ."

الصحاح تاج اللغة وصحاح العربية (2/ 674):

"والأَزْهَرُ: النَيِّرُ. ويُسَمَّى القمر الأزهر ابن السكيت: الأزهران: الشمس والقمر. ورجل أزهر، أي أبيض مشرق الوجه، والمرأة زهراء".

لسان العرب (4/ 332):
"والمرأَة زَهْرَاءُ؛ وَكُلُّ لَوْنٍ أَبيض كالدُّرَّةِ الزَّهْراءِ، والحُوَار الأَزْهَر. والأَزْهَرُ: الأَبيضُ. والزُّهْرُ: ثلاثُ لَيَالٍ مِنْ أَوّل الشَّهْرِ. والزُّهَرَةُ، بِفَتْحِ الْهَاءِ: هَذَا الْكَوْكَبُ الأَبيض".

تاج العروس (11/ 479):

"(و) الزَّهْرَاءُ: (المرأَةُ المُشْرِقَةُ الوَجَهِ) والبَيْضَاءُ المُسْتَنِيرةُ المُشْرَبَةُ بحُمْرَةٍ.
(و) الزَّهْرَاءُ: (البَقَرَةُ الوَحْشِيَّةُ) . قَالَ قَيْسُ بنُ الخَطِيم:
تَمْشِي كمَشْيِ الزَّهْراءِ فِي دَمَث الروْضِ إِلى الحَزْنِ دُونَهَا الجُرُفُ
(و) الزَّهْرَاءُ: (فِي قَوْلِ رُؤْبةَ) بن العَجَّاج الشَّاعِر: (سَحَابةٌ بيضاءُ بَرَقَتْ بالعَشِيّ)، لاستِنارَتها".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200755

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں