بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں اشارہ سے بچوں کو منع کرنا


سوال

 اگر نماز کے دوران بچے تنگ کریں آگے پیچھے ہورہے ہوں، اور کپڑوں سے کھینچ رہے ہو تو دوران نماز ان کو پیچھے دھکیلناچاہیے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بچے کو معمو لی اشارے سےیا ایک ہاتھ سے انہیں پیچھے دھکیلنا جائز ہے،البتہ دونوں ہاتھ استعمال نہ کرے تاکہ عمل کثیر نہ ہوجائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"أن ما يعمل عادة باليدين كثير وإن عمل بواحدة كالتعميم وشد السراويل وما عمل بواحدة قليل وإن عمل بهما كحل السراويل ولبس القلنسوة ونزعها إلا إذا تكرر ثلاثا متوالية وضعفه في البحر بأنه قاصر عن إفادة ما لا يعمل باليد كالمضغ والتقبيل. الثالث الحركات الثلاث المتوالية كثير وإلا فقليل."

(كتاب الصلاة، باب مايفسد الصلاة، فروع سمع المصلي اسم الله تعالى فقال جل جلاله أو النبي صلى الله عليه وسلم فصلى عليه، ج:1 ص:625 ط: سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(‌والثاني) ‌أن ‌يفوض إلى رأي المبتلى به وهو المصلي فإن استكثره كان كثيرا وإن استقله كان قليلا وهذا أقرب الأقوال إلى رأي أبي حنيفة - رحمه الله تعالى ."

(كتاب الصلاة، الباب السابع فيما يفسد الصلاة وما يكره فيها، الفصل الأول فيما يفسدها، ج:1 ص:102 ط: رشیدیة)

فتح باب العنایۃ میں ہے:

"(‌و) ‌يفسدها (‌العمل ‌الكثير: أي ما يحتاج إلى اليدين) عادة، وإن فعل بيد واحدة كالتعمم، والتقمص، والتسرول، والرمي عن القوس، وما يحتاج ليد واحدة قليل."

(كتاب الصلاة، فصل فيما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج:1 ص:304 ط: دار الأرقم بن أبي الأرقم)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں