بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمل نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

لڑکی کا نِمَل (نون پر زیر، میم پر زبر کے ساتھ) نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

لفظ  نِمَل(نون پر زیر، میم پر زبر کے ساتھ) عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا ہے۔ اس کے قریب کا لفظ "نَمِله"  (نون کے زبر اور میم کے زیر کے ساتھ) ہے، اس کا معنی ماہر و حاذق کے ہیں۔ یہ معنی مناسب ہے، لہذا سائل اپنی بیٹی کا نام  "نَمِله"(نون کے زبر اور میم کے زیر کے ساتھ)   رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔

القاموس  الوحید  میں  ہے:

"النَمِل: ماہر و حاذق۔"

(ص نمبر ۱۷۱۱، ادارۃ الاسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101812

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں