بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح خواں نے غلط نام سے ایجاب و قبول کیا


سوال

ایک نکاح خواں نے نکاح پڑھاتے ہوئےلڑکی کے والد سے لڑکی کا نام پوچھا تو باپ نے کہا کہ لڑکی کا نام "لائبہ" ہے، نکاح خواں کو ایسا لگا کہ یہ "ناہیدہ" کہہ رہا ہے تو اس نے ایجاب و قبول سب کچھ" ناہیدہ" کے نام سے کرایا یہاں تک کہ نکاح نامہ میں لڑکی کا نام بھی "ناہیدہ" ہی لکھا، مجلس نکاح ختم ہونے کے بعد لڑکی کا والد نکاح خواں سے کہتا ہے کہ میری بیٹی کا نام "ناہیدہ" نہیں" لائبہ" ہے، تو آیا اب یہ نکاح ہوچکا ہے یا نہیں؟ یاد رہے کہ لڑکی متعین تھی اور وہ یہی "لائبہ" تھی اور باپ نے بھی صحیح نام بتایا تھا،لیکن مولوی صاحب نے سننے میں غلطی کی، برائے کرم شریعت کی رو سے رہنمائی فرمائیں۔  

جواب

صورت مسئولہ میں نکاح خواں کے مسمات "لائبہ"( جوکہ نکاح کی مجلس میں موجود نہ تھی) کا نکاح پڑھاتے ہوئے "ناہیدہ" کے نام سے ایجاب و قبول کرنے سے یہ نکاح منعقد نہیں ہوا،دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہے۔

حاشية ابن عابدين  (3/ 26):

"(‌غلط ‌وكيلها بالنكاح في اسم أبيها بغير حضورها لم يصح) للجهالة وكذا لو غلط في اسم بنته إلا إذا كانت حاضرة وأشار إليها فيصح۔

(قوله: لم يصح) لأن الغائبة يشترط ذكر اسمها واسم أبيها وجدها، وتقدم أنه إذا عرفها الشهود يكفي ذكر اسمها فقط خلافا لابن الفضل وعند الخصاف يكفي مطلقا والظاهر أنه في مسألتنا لا يصح عند الكل؛ لأن ذكر الاسم وحده لا يصرفها عن المراد إلى غيره، بخلاف ذكر الاسم منسوبا إلى أب آخر، فإن فاطمة بنت أحمد لا تصدق على فاطمة بنت محمد تأمل، وكذا يقال فيما لو غلط في اسمها (قوله: إلا إذا كانت حاضرة إلخ) راجع إلى المسألتين: أي فإنها لو كانت مشارا إليها وغلط في اسم أبيها أو اسمها لا يضر لأن تعريف الإشارة الحسية أقوى من التسمية، لما في التسمية من الاشتراك لعارض فتلغو التسمية عندها، كما لو قال اقتديت بزيد هذا فإذا هو عمرو فإنه يصح۔"

(كتاب النكاح، قبيل فصل في المحرمات، ط: سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144303100433

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں