بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نظر محمد نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

میرا نام نظر محمد ہے میں درجہ رابعہ میں پڑھتا ہوں، یہ نام میرے تمام ڈاکومنٹس پر ہے تو آپ حضرات  راہ نمائی فرمائیں  کہ کیا یہ نام رکھنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں نظر کا معنی ہے: نگاہ، بصیرت، دانائی، غوروفکر، تو اس اعتبار سے نظر محمد کا معنیٰ ہو، محمد کی نگاہ، محمد کی بصیرت، محمد کی دانائی، اس معنیٰ کے لحاظ سے نظرمحمد نام رکھنا درست ہے۔

(القاموس الوحید، ص: ۱۶۶۸)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411100037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں