بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 ذو الحجة 1447ھ 13 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

نظر بد کا علاج کیسے کیا جائے؟


سوال

اگر یہ پتہ نہ ہو کہ کس کی نظر لگی ہے تو ایسی نظر کا خود ہی کیسے علاج کیا جائے ؟

جواب

نظر بد سے حفاظت اور اس کا اثر ختم کرنے کے کئی طریقے احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتے ہیں ، جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں ،ان پر عمل کرلیا جائے تو ان شاء اللہ نظر بد کا اثر ختم ہوجائے گا:

1۔سورۂ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ،معوذتین اور مندرجہ ذیل دعاپڑھیں:

" أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ."  (اسوۂ رسول اکرم ﷺ)

2۔  جس کو نظرِبد لگ جائے تواس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قولِ مبارک سے دم کیا جائے : "بِسْمِ اللّٰهِ  اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ حرَّهَا وَبَردَهَا وَوَصْبَهَا." 

ترجمہ :اللہ کے نام پر، اے اللہ تواس (نظربد)کے گرم وسرد کو اوردکھ درد کو دورکردے ۔

اس کے بعد یہ کلما ت کہے : "قُمْ بِـإِذنِ اللّٰهِ "!

 ترجمہ : اللہ کے حکم سے کھڑا ہو جا ۔(حصن حصین )

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144308100407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں