بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کی وجہ سے احرام تبدیل کرنا


سوال

کیا احرام کی حالت میں کپڑے نا پاک ہو جائیں تو تبدیل کر سکتے ہیں؟

جواب

احرام کی حالت میں اگر احرام کی چادر ناپاک ہوجائے تو احرام کی چادر کو تبدیل کرسکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے،  البتہ دورانِ احرام (یعنی عمرہ یا حج ادا کرنے سے پہلے درمیان میں چادر تبدیل کرنے کی نوبت آجائے تو) نئی چادر لیتے ہوئے اس پر خوش بو لگانے کی اسی طرح خوش بو لگی ہوئی نئی چادر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200223

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں