بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 محرم 1448ھ 06 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کی حالت میں کپڑے دھو کر پاک کرنے کا حکم


سوال

ناپاکی کی حالت میں کپڑے دھو کر پاک کیے جا سکتے ہیں؟

جواب

ناپاکی کی حالت میں کپڑے دھو کر پاک کرنا جائز ہے۔ حالتِ جنابت میں ناپاکی حکمی ہوتی ہے، لہٰذا اگر ہاتھ اور پہنے ہوئے کپڑوں پر ظاہری نجاست نہ ہو، یا ہو تو سہی لیکن دھلنے والے کپڑوں کے ساتھ دھل کر پاک ہوجائیں اور نجاست کا اثر بالکل زائل ہوجائے تو کپڑے پاک ہوجائیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144110201781

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں