بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک پانی سے کھیتی کر نے کا حکم


سوال

کیا نالیوں کا ناپاک کالا پانی جس سے شدید بد بو آتی ہو ،  اس سےکوئی چیز اگانا جائز ہے ؟جیسا کہ تربوز، خربوزے۔

جواب

ناپاک پانی سے سیراب  کیے گئے کھیت کی سبزی کھانا جائزہے  اورکاشتکاری کے لیے بھی  اس کااستعمال جائزہے،  باقی  اگر  سبزی ناپاک پانی سے تر ہو تو  استعمال سے پہلے اُسے دھو کر پاک کرنا ضروری ہوگا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"فرع في أبي السعود: الزروع المسقية بالنجاسات لاتحرم و لاتكره عند أكثر الفقهاء."

(کتاب الحظر ولاباحۃ، 341/6،ط:سعید)

احسن الفتاویٰ میں  ہے:

"ناپاک پانی سے اگنے والی سبزی کاکھاناجائزہے،لیکن اگرناپاک پانی اس پرلگاہواہواورخشک نہ ہواہوتویہ سبزی ناپاک ہے ،اس لیے اسے اچھی طرح دھوکراستعمال کرناچاہیے۔"

(کتاب الحظر ولاباحۃ ، 118/8،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101228

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں