بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک جھاڑو کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

جھاڑو پر بلی نے بچے دے دیے جس کی وجہ سے جھاڑو پر اس کی نجاست لگ گئی،  جھاڑو کس طرح پاک ہوگی؟

جواب

ناپاک جھاڑو کو اچھی  طرح دھویا جائے، اور اس پر  پانی بہاکر  نجاست کا اثر دور کردیا جائے  تو  وہ پاک ہوجائے گی، اگر  چہ اسے تین مرتبہ نچوڑا نہ  گیا ہو، کیوں کہ  اصل مقصود نجاست زائل کرنا ہے۔

"الدر المختار مع رد المحتار"میں ہے:

"(و) يطهر محل (غيرها) أي: غير مرئية (بغلبة ظن غاسل) لو مكلفا وإلا فمستعمل (طهارة محلها) بلا عدد به يفتى.

(قوله: بلا عدد به يفتى) كذا في المنية. وظاهره أنه لو غلب على ظنه زوالهما بمرة أجزأه وبه صرح الإمام الكرخي في مختصره واختاره الإمام الإسبيجابي. وفي غاية البيان أن التقدير بالثلاث ظاهر الرواية. وفي السراج اعتبار غلبة الظن مختار العراقيين، والتقدير بالثلاث مختار البخاريين والظاهر الأول إن لم يكن موسوسا وإن كان موسوسا فالثاني اهـ بحر. قال في النهر وهو توفيق حسن اهـ وعليه جرى صاحب المختار، فإنه اعتبر غلبة الظن إلا في الموسوس، وهو ما مشى عليه المصنف واستحسنه في الحلية وقال: وقد مشى الجم الغفير عليه في الاستنجاء."

(كتاب الطهارة، باب الأنجاس، ج:1، ص:331، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101788

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں