بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم


سوال

ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

سُستی اور کاہلی کی وجہ سے بغیر ٹوپی کے نماز پڑھنا مکروہ ہے، البتہ اگر کبھی ٹوپی میسر نہ ہو اور بغیر ٹوپی کے نماز پڑھ لی، تو بلاکراہت نماز ادا ہوجائے گی ۔

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:

"(وصلاته حاسراً) أي كاشفاً (رأسه للتكاسل)، ولا بأس به للتذلل، وأما للإهانة بها فكفر.

(قوله: للتكاسل) أي لأجل الكسل، بأن استثقل تغطيته ولم يرها أمراً مهماً في الصلاة فتركها لذلك، وهذا معنى قولهم تهاوناً بالصلاة وليس معناه الاستخفاف بها والاحتقار؛ لأنه كفر شرح المنية. قال في الحلية: وأصل الكسل ترك العمل لعدم الإرادة، فلو لعدم القدرة فهو العجز."

(كتاب الصلاة، ج:1، ص:641، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144704102194

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں