بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نامحرم پر غلطی سے نگاہ پڑ جانے کا حکم


سوال

شرعی پردے  میں  اگر  غلطی  سے کسی  نا محرم پر نظر پڑ جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

جان بوجھ کر نامحرم کو دیکھنا گناہ ہے، بلا قصد وارادہ غلطی سے  نگاہ  پڑ جانے پر کوئی گناہ نہیں، بشرطیکہ فورًا  نگاہ  ہٹالی جائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث  قدسی میں بیان فرمایا کہ  اللہ تعالی فرماتے ہیں: ”نظر، شیطان کے زہر آلود تیروں میں سے ایک زہریلا تیرہے، جو شخص اس کو میرے خوف کی وجہ سے چھوڑ دے، میں اس کو ایک ایسی ایمانی قوت دوں گا، جس کی شیرینی وہ اپنے دل میں پائے گا۔“ (الترغیب والترهیب،۳/ ۱۵۳، دارالکتب العلمیة، بیروت، ۱۴۱۷ھ ) فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144110201143

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں