بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں تلاوت کے دوران بھول جائے تو وہ جگہ چھوڑ کر دوسری سورت پڑھنا


سوال

اگر نماز میں کوئی تلاوت کرتے ہوئے بھول جائے تو اسے چھوڑ کر دوسری سورت پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

نماز میں   اگر کو ئی شخص  تلاوت کرتے ہوئے بھول جائے تو  وہ سورت چھوڑ کر دوسری  سورت پڑھنا جائز ہے،  لیکن  بلا  ضرورت  ایسا کرنا مکروہ ہے۔ نیز اگر فرض نماز کی دوسری رکعت میں اس طرح ہوجائے تو  دوسری جگہ  جہاں سے تلاوت کی جائے وہ پہلی رکعت میں کی گئی تلاوت کے بعد ہونی چاہیے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"و في الخلاصة: افتتح سورةً و قصده سورةً أخرى فلمّا قرأ آيةً أو آيتين أراد أن يترك تلك السورة و يفتتح التي أرادها يكره اهـ وفي الفتح ولو كان أي المقروء حرفًا واحدًا." 

( کتاب الصلاۃ جلد ۱ / ۵۴۷    / ط : دارالفکر )

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144212202152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں