بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں ترتیب کے خلاف قراءت کرنا


سوال

 کیا ہم دو رکعت نماز پڑھ رہے ہیں اور پہلے (سورہ اخلاص) پڑھی پھر (سورہ کوثر) پڑھ لی تو نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں نماز ہوگئی ہے، تاہم فرض نماز میں قصداً اس طرح کرنا مکروہ تحریمی ہے، اگر بھولے سے ہوجائے تو حرج نہیں۔ نیز نوافل میں خلافِ ترتیب قراءت کرلی تو کراہت نہیں ہوگی۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

نماز میں سورتوں کو خلافِ ترتیب پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202256

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں