بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں عورت کی چوڑی سے آواز پیدا ہو تو نماز کا حکم


سوال

نماز میں چوڑی کی آواز ہو تو کیا اس سے نماز درست ہوگي جب کہ کبھی کبھار غیر محرم تک آواز جاتی ہے؟

جواب

عورت کے لیے زیورات پہننا جائز ہے اور ان  زیورات میں نماز ادا کرنا بھی جائز ہے، البتہ  نامحرموں سے پردہ کا اہتمام نماز اور نماز کے علاوہ دونوں صورتوں میں ہونا ضروری ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں عورت  چوڑیاں پہن کر نماز پڑھے اور اس سے آواز پیدا ہوجائے یا کبھی وہ آواز غیر محرم تک اتفاقی طور پر پہنچ جائے  تو اس سے عورت کی نماز فاسد نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200686

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں