بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی نماز کب تک ادا کی جاسکتی ہے؟


سوال

 مغرب اور عشاء  کا درمیانی وقت کتنا ہے  جس کے اندر نماز مغرب پڑھ سکتے ہو؟

جواب

جب سورج غروب ہوجائے تو مغرب کا وقت شروع ہوجاتا ہے، اور  جب تک مغرب کی طرف آسمان کے کنارے پر سرخی  کے بعد  آنے والی سفیدی باقی رہے، اس وقت تک مغرب کا وقت باقی رہتا ہے، اور شفقِ ابیض (سرخی کے بعد والی سفیدی) کے بعد مغرب کا وقت ختم ہوجاتا ہے۔ اور مغرب کی نماز کو اول وقت میں پڑھنا مستحب ہے ۔ معتد موسم والے علاقوں میں  سورج غروب ہونے سے لے کر شفقِ ابیض تک کا وقت  کم و بیش ایک گھنٹہ بیس منٹ سے لے کر ایک گھنٹہ  پینتیس منٹ تک ہوتاہے۔

"(و أول وقت المغرب إذا غربت الشمس وآخر وقتها مالم یغیب الشفق) وقال ابن الهمام رحمه الله: ولذا قلنا: إن تاخیر المغرب مطلقاً مکروه."

(الهدایة مع فتح القدیر ص۱۹۵ جلد۱ باب المواقیت)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200701

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں