بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سنن اور نوافل کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا واجب ہے


سوال

سنت موکدہ اور غیر موکدہ میں 4 رکعات میں 4 سورہ پڑھنی ہوتی ہیں؟ یا فرض رکعات کی طرح صرف 2 میں؟

جواب

صورت مسئولہ میں سنتِ مؤکدہ، سنتِ غیرمؤکدہ اور نوافل  کی تمام رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورت  یا تین مختصر آیات یا ایک طویل آیت ملانا واجب ہے، لہٰذا اگر سنتِ مؤکدہ یا کسی بھی نفل کی تیسری یا  چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورت  پڑھنا بھول گیا تو سجدہ سہو  لازم ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وتجب قراءة الفاتحة وضم السورة أو ما يقوم مقامها من ثلاث آيات قصار أو آية طويلة في الأوليين بعد الفاتحة كذا في النهر الفائق وفي جميع ركعات النفل والوتر. هكذا في البحر الرائق."

(الباب الرابع في صفة الصلاة، الفصل الثاني في واجبات الصلاة، ج: ۱، صفحہ: ۷۱، ط: دار الفکر) 

وفيه أيضًا:

"ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي."

(الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج: ۱، صفحہ: ۱۲۶، ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101782

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں