بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درود شریف کے بعد مسنون دعا کے بغیر نماز کا حکم


سوال

اگردعاءِ  ماثورہ یادکی، لیکن یادنہیں  ہوئی، توکیادعاماثورہ کے بغیر نمازہوجائےگی ؟

جواب

نماز کے آخر میں درود شریف پڑھنے کے بعد دعا پڑھنا سنت ہے، لیکن اگر کوئی شخص مسنون دعا یاد نہ ہونے کی وجہ سے کوئی دوسری دعا پڑھنا چاہتا ہو  تو اس کے جائز ہونے کی شرط یہ ہے کہ  وہ دعا عربی زبان میں مانگی  جائے اور   دعا میں  ایسی چیز  مانگی جائے جو چیز مخلوق سے نہ مانگی جاسکتی ہو، مثلاً دعا میں روٹی مانگنا یا پیسے مانگنا یہ نماز میں جائز نہیں ہے، لہٰذا اگر قرآن و حدیث میں منقول دعاؤں میں سے کوئی بھی دعا یاد نہ ہو تو کم از کم ’’اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ‘‘ پڑھ لے، لیکن اگر یہ بھی نہیں پڑھ پایا تب بھی نماز ادا ہوجائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 473):

’’ (وسننها) ترك السنة لايوجب فسادًا ولا سهوًا بل إساءةً لو عامدًا غير مستخف ... (والدعاء) بما يستحيل سؤاله من العباد.

(قوله: لايوجب فسادًا ولا سهوًا) أي بخلاف ترك الفرض فإنه يوجب الفساد، وترك الواجب فإنه يوجب سجود السهو ... (قوله: والدعاء إلخ) أي قبل السلام.‘‘

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 521):

’’ (ودعا) بالعربية، وحرم بغيرها نهر لنفسه وأبويه وأستاذه المؤمنين. ويحرم سؤال العافية مدى الدهر، أو خير الدارين ودفع شرهما، أو المستحيلات العادية كنزول المائدة، قيل والشرعية. والحق حرمة  الدعاء بالمغفرة للكافر لا لكل المؤمنين كل ذنوبهم بحر (بالأدعية المذكورة في القرآن والسنة. لا بما يشبه كلام الناس) اضطرب فيه كلامهم ولا سيما المصنف؛ والمختار كما قاله الحلبي أن ما هو في القرآن أو في الحديث لا يفسد،وما ليس في أحدهما إن استحال طلبه من الخلق لا يفسد وإلا يفسد لو قبل قدر التشهد، وإلا تتم به ما لم يتذكر سجدة فلا تفسد بسؤال المغفرة مطلقا ولو لعمي أو لعمرو، وكذا الرزق ما لم يقيده بمال ونحوه لاستعماله في العباد مجازًا.‘‘ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201455

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں