بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 محرم 1448ھ 09 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز جمعہ میں ایک اذان پر اکتفا کرنا


سوال

نماز جمعہ میں ایک ہی اذان اکتفا کرنا کیسا ہے؟

جواب

 جمعہ کے لیے دو اذانیں دینا مسنون اور سنتِ متوارثہ ہے، اور اس پر صحابہ کرام کااجماع ہے؛ لہذا   جمعہ میں ایک اذان پر اکتفا  کرنا سنتِ متوارثہ اور اجماعِ صحابہ کے خلاف ہے، اس لیے دونوں اذانوں کا اہتمام ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144202200613

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں