بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ فجر کے وقت میں نفل نماز کا حکم


سوال

فجر کی نماز جماعت سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

صبح صادق سے طلوعِ آفتاب تک فجر کی دو سنتوں کے علاوہ کسی نفل نماز کی اجازت نہیں ہے، لہٰذا فجر کی فرض نماز سے پہلے صرف دو رکعت سنت پڑھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ کسی قسم کی کوئی  نفل نماز نہیں پڑھ سکتے۔

البحر الرائق میں ہے:

"(قوله: وبعد طلوع الفجر بأكثر من سنة الفجر) أي ومنع عن التنفل بعد طلوع الفجر قبل صلاة الفجر بأكثر من سنته قصدا لما رواه أحمد وأبو داود ((لا صلاة بعد الصبح إلا ركعتين)) وفي رواية الطبراني ((إذا طلع الفجر فلا تصلوا إلا ركعتين))".

(كتاب الصلاة، 438/1-439، ط: دار الكتب العلمية)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"‌تسعة ‌أوقات يكره فيها النوافل وما في معناها لا الفرائض.....منها ما بعد طلوع الفجر قبل صلاة الفجر. كذا في النهاية والكفاية يكره فيه التطوع بأكثر من سنة الفجر".

(كتاب الصلاة، الباب الأول في مواقيت الصلاة وما يتصل بها، الفصل الثالث في بيان الأوقات التي لا تجوز فيها الصلاة وتكره فيها، 52/1، ط: رشيدية)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وكذا) الحكم من كراهة نفل وواجب لغيره لا فرض وواجب لعينه (بعد طلوع فجر سوى سنته) لشغل الوقت به تقديرا".

(كتاب الصلاة، 375/1-376، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504102319

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں