بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز عصر میں سنتیں کیسے پڑھی جائیں؟


سوال

نماز عصر میں سنتیں کس طرح پڑھی جائیں؟

جواب

نماز عصر کی چار رکعت سنت پڑھنے کا وہی طریقہ ہے جو دیگر چار  رکعت والی سنتوں کے پڑھنے کا طریقہ ہے، البتہ عصر کی چار رکعت سنت چوں کہ غیر مؤکدہ ہیں؛ اس لیے ان میں ہر دو رکعتیں مستقل نمازیں شمار ہوتی ہیں، لہذا ان سنتوں میں قعدہ اولیٰ میں التحیات پڑھنے کے بعد درود شریف بھی پڑھنا بہتر ہے اور تیسری رکعت کےلئے کھڑے ہونے کے بعد  ثناء، تعوذ اور تسمیہ بھی پڑھی جائے گی۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(ولا يصلى على النبي - صلى الله عليه وسلم - في القعدة الأولى في الأربع قبل الظهر...(وفي البواقي من ذوات الأربع يصلي على النبي) -صلى الله عليه وسلم - (ويستفتح) ويتعوذ ولو نذرا لأن كل شفع صلاة الخ."

(کتاب الصلوۃ،باب الوتر و النوافل،ج:2،ص:16،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100309

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں