بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دھلے ہوئے کپڑوں میں خشک ہونے سے قبل نماز ادا کرنا


سوال

کپڑے کو پاک کرنے کے بعد وہی کپڑا یا شلوار گیلی حالت میں پہنی جا سکتی ہے یا اس کے خشک ہونے کا انتظار ضروری ہے؟

جواب

کپڑے  کے جس حصہ پر نجاست لگی ہو، اس حصہ کو  تین مرتبہ اچھی طرح دھو کر ہر مرتبہ اس طرح نچوڑ لیاجائے  کہ قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں، یا بہتے پانی میں اتنی دیر دھویاجائے  کہ نجاست کے زائل ہونے کا اطمینان ہوجائے، اس سے وہ کپڑا پاک ہوجائے گا، پاکی کے بعد  اسی کپڑے کو دوبارہ پہن سکتے ہیں، خواہ وہ ابھی خشک نہ ہوا ہو،اور اس میں نماز کی ادائیگی درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200594

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں