بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نیمل نام رکھنا


سوال

اگر کوئی اپنی بیٹی کا نام نیمل رکھنا چاہتا ہے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ اور نیمل کون سی زبان کا لفظ ہے؟ اور نیمل کے کیا معنی ہیں؟ کیا نیمل کو انگریزی میں لکھنا درست ہوگا؟ Naimal

جواب

"نیمل" کا لفظ اردو، عربی اور فارسی کسی لغت میں نہیں مل سکا، البتہ عربی میں "نمل" (نَمَل: Namal) کا لفظ بطورِ مصدر استعمال ہوتاہے، اس کا معنٰی ہے: کسی چیز یا جگہ کا چیونٹیوں والا ہونا/ چیونٹیوں کی کثرت ہونا/ پاؤں کا سن ہوجانا/ نتھنے میں ایسی گدگی کا احساس جیسے جسم پر چیونٹی چلنے سے گدگی سے ہوتی ہے۔ یہ نام (نَمَل) رکھنا مناسب نہیں ہے۔

بہرصورت "نیمل" کے بجائے کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھنا بہتر ہو گا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200221

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں