بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نیمل نام رکھنا


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام “نیمل” رکھنا چاہتا ہوں، براہِ کرم میری رہنمائی کریں!

جواب

نیمل کا لفظ اردو، عربی اور فارسی کسی لغت میں نہیں مل سکا، البتہ عربی میں "نمل" (نَمَل: Namal) کا لفظ بطورِ مصدر استعمال ہوتاہے، اس کا معنٰی ہے: کسی چیز یا جگہ کا چیونٹیوں والا ہونا/ چیونٹیوں کی کثرت ہونا/ پاؤں کا سن ہوجانا/ نتھنے میں ایسی گدگی کا احساس جیسے جسم پر چیونٹی چلنے سے گدگی سے ہوتی ہے۔ یہ نام (نَمَل) رکھنا مناسب نہیں ہے۔

بہرصورت "نیمل" کے بجائے کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھنا بہتر ہو گا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200496

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں