بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نیک رشتہ کے لیے وظیفہ


سوال

 میری بیٹی کی عمر 24 ہے۔ ہم لوگ امریکا میں رہتے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی کا نیک ، صالح اور شریف گھرانےمیں رشتہ ہوجائے۔ لیکن کوئی  اسباب نہیں بن رہے ہیں۔ شادی کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب

عشاء کی نماز کے بعد  گیارہ سو مرتبہ "یا لطیف" پڑھیں  اور اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ (ماخوذ آپ کے مسائل اور ان کا حل، ج:4، ص:251، ط:لدھیانوی)

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144411102161

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں