بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفل نماز میں دیکھ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنا


سوال

 کیا نفل نماز میں قرآن پاک کی تلاوت دیکھ کر کی جا سکتی ہے؟

جواب

نفل نماز میں  دیکھ کر  قرآنِ کریم پڑھنا جائز نہیں ہے، اس طرح کرنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؛ اس لیے کہ اس میں نماز کے دوران سیکھنا پایا جاتاہے، اور دورانِ نماز، باہر سے سیکھنے  کی صورت میں نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201878

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں