بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفل نماز میں ثناء، تعوذ اور تسمیہ پڑھنا


سوال

نفل نماز میں ثناء تعوذ تسمیہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

فرض، واجب اور نفل نماز میں پہلی رکعت میں امام اور منفرد کے لیے ثناء، تعوذ اور تسمیہ پڑھنا سنت ہے، اور مقتدی کے لیے صرف ثناء پڑھنا سنت ہے۔

نیز  نوافل کی ہر دو رکعت چوں کہ  مستقل نماز ہوتی ہے، اگر چار رکعت سنت غیر مؤکدہ یا نوافل پڑھ رہے ہوں تو   اس میں بہتر یہی ہے کہ  دوسری رکعت کے قعدہ کے بعد درود اور دعا پڑھیں، اور تیسری رکعت میں ثناء بھی پڑھیں، تاہم اگر دوسری رکعت کے قعدے میں التحیات کے بعد درود اور دعانہیں پڑھی یا تیسری رکعت کے شروع میں ثنا نہیں پڑھی تو بھی نماز ادا ہوجائے گی، اور سجدہ سہو بھی لازم نہیں آئے گا، نیز کراہت بھی نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200313

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں