
کیا ہم نفل نمازیں پڑھ کر اور نفل روزے رکھ کر اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں؟ نیز ایصالِ ثواب کا طریقہ بھی بتادیں۔
کسی بھی قسم کی نفلی عبادت کرکے اس کا ثواب مردوں اور اور زندوں دونوں پہنچایا جاسکتا ہے،لہذا نفل نماز اور روزہ ادا کرکے اس کا ثواب اپنے مرحومین تک پہنچانا جائز ہے اور اس کا ثواب ان تک پہنچتا ہے، اور ایصالِ ثواب کا مختصر طریقہ یہ ہے کہ کوئی نفل عمل کرنے کے بعد یہ دعا کر لیں یعنی دل میں یہ کہہ دیں کہ :”یااللہ اس عمل کا ثواب فلاں فلاں شخص تک پہنچادے“۔
فتاوی شامی میں ہے:
"وفي البحر: من صام أو صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات والأحياء جاز، ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة كذا في البدائع."
(کتاب الصلاۃ، باب صلاة الجنازة، مطلب في زيارة القبور، ج:2، ص:243، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144701100420
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن